کراچی میں پرچے ملتوی ہونے کی خبریں درست نہیں، چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی میں نمائش چورنگی پر دوپہر میں میدان جنگ بنی رہی، پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں—فوٹو: فائل
کراچی میں نمائش چورنگی پر دوپہر میں میدان جنگ بنی رہی، پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں—فوٹو: فائل

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ نے امتحانات ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر دوپہر میں میدان جنگ بنی رہی، پی ٹی آئی اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

شہر کے حالات کے حوالے سے چیئرمین  بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن شرف علی شاہ کا کہنا تھاکہ امتحانات ملتوی ہونے کے خبریں درست نہیں اور میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

میٹرک بورڈ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث آج پیپر میں پہنچنے والے طلبہ کا دوبارہ پرچہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کا اعلان بعد میں جائے گا۔

مزید خبریں :