کراچی: نمائش پر دھرنا ختم، متوقع احتجاج کے پیش نظر بعض سڑکیں بند

ایم اے جناح روڈ سے نمائش آنے والی سڑک کا ایک ٹریک بند ہے اور خداداد کالونی سے بھی نمائش آنے والا ایک ٹریک بند ہے: ٹریفک پولیس/ اسکرین گریب
ایم اے جناح روڈ سے نمائش آنے والی سڑک کا ایک ٹریک بند ہے اور خداداد کالونی سے بھی نمائش آنے والا ایک ٹریک بند ہے: ٹریفک پولیس/ اسکرین گریب

کراچی: نمائش چورنگی پردھرنا ختم ہونے کے بعد سامان اٹھانے اور صفائی کاکام جاری ہے جب کہ متوقع احتجاج کے پیش نظر بعض مقامات کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے نمائش آنے والی سڑک کا ایک ٹریک بند ہے اور خداداد کالونی سے بھی نمائش آنے والا ایک ٹریک بند ہے جب کہ نمائش چورنگی سے گرومندر آنے اور جانے والی سڑک کھلی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ نمائش چورنگی کلیئر ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کیپری سے نمائش کی جانب جانے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول اور سولجر بازارکی جانب بھیجا جا رہا ہے جب کہ سوسائٹی سگنل سے نمائش جانے والی ٹریفک کو عائشہ عزیز کشمیر روڈ کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ پی پی چورنگی سے تمام ٹریفک کوعائشہ عزیز چورنگی اور سوسائٹی سگنل کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :