بھارتی ماڈل نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

21 سالہ ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی: فوٹو بھارتی میڈیا
21 سالہ ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی: فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ماڈل و اداکارہ بدیشا ماجمدر نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اداکارہ کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں جہاں ان کے پڑوسیوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش کو باہر نکالا۔

پولیس کا کہناہےکہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے کو خودکشی کی وجہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدیشا کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔

مزید خبریں :