Time 26 مئی ، 2022
دنیا

ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان سے 14 کروڑ روپے مالیت کے ڈالرز برآمد

سامان سے 7 لاکھ سے زیادہ ڈالرز برآمد ہوئے / فائل فوٹو
سامان سے 7 لاکھ سے زیادہ ڈالرز برآمد ہوئے / فائل فوٹو

بھارت کے ایک ایئرپورٹ میں 2 مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کو برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔

ممبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ میں یہ واقعہ 24 مئی کو پیش آیا۔

سینٹرل انڈین سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والے 2 مسافروں کے سامان سے امریکی ڈالرز کو برآمد کیا گیا۔

یہ دونوں مسافر ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز پر عدیس ابابا جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

سامان کی ایکسرے سے جانچ پڑتال کے دوران 7ڈالرز کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس پر کسٹم حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور دونوں مسافروں کو امیگریشن کاؤنٹر تک جانے کی اجازت دی گئی۔

بعد ازاں کسٹم حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر لاکھ 24 ہزار 700 ڈالرز (14 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) برآمد کرلیے۔

مزید خبریں :