27 مئی ، 2022
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر سبسسڈی 47 روپے 2 پیسے تھی جو کم ہونے کے بعد17 روپے 2 پیسے رہ گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی جو اب 56 روپے 71 پیسے رہ گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 21 روپے 83 پیسے رہ گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت لائٹ ڈیزل آئل پر 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر سبسڈی دے رہی تھی جو اب کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جس کا اعلان رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔