Time 27 مئی ، 2022
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر، ڈالر ڈھائی روپے سستا ہوگیا

فیول سبسڈی جزوی ختم کرنے سے ڈالر کی قدر گری ہے جبکہ روپیہ مضبوط ہوا ہے— فوٹو: فائل
فیول سبسڈی جزوی ختم کرنے سے ڈالر کی قدر گری ہے جبکہ روپیہ مضبوط ہوا ہے— فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر روپے کی قدر میں اضافے کی صورت میں نظر آیا ہے۔

فیول سبسڈی جزوی ختم کرنے سے ڈالر کی قدر گری ہے جبکہ روپیہ مضبوط ہوا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2.50 روپے سستا ہوکر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں ڈالر 2.25 روپے سستا ہونے کے بعد 199.76 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :