روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟ وزیر مملکت پیٹرولیم کا سوال

پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، مصدق ملک کی پریس کانفرنس— فوٹو: اے پی پی
پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، مصدق ملک کی پریس کانفرنس— فوٹو: اے پی پی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے سوال کیا ہے کہ روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اگر روس سے سستے تیل کی بات ہوئی تھی تو پی ایس او کےکسی ٹینڈر میں اس کا ذکر کیوں نہیں؟ عمران خان نے سیاسی فوائد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ بھارت میں پیٹرول کی قیمت250 روپے17 پیسے پاکستانی روپے اور پاکستان میں 179روپے88 پیسے ہے جبکہ بھارت میں ڈیزل کی قیمت 234 روپے 3 پیسے پاکستانی روپے اورپاکستان میں 174روپے15پیسے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں24 روپے کمی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کیلئے کی، ہمارے ہاں سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی پہلے ہی صفر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں :