10ماہ میں برآمدات میں 27.8 فیصد اور درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے 26 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی اور ملکی برآمدات 27.8 فیصد اضافے سے 26.9  ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 39 فیصد اضافے سے 59.8 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 13.8 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.6فیصدکمی سے 1.45 ارب ڈالر  رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی رجحان کےساتھ 473.5 ملین ڈالر ہوگئی۔

 آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق  مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصدکمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، زرمبادلہ ذخائر مئی کے تیسرے ہفتے تک 16.108 ارب ڈالر رہے،  ڈالر کی شرح تبادلہ 201.92 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،  9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.5 فیصد اضافے سے 4855 ارب روپے رہا۔

مزید خبریں :