Geo News
Geo News

Time 29 مئی ، 2022
پاکستان

مانسہرہ: ن لیگ کے جلسے میں لیگی کارکن 2 شیرلے آئے

مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں لیگی کارکن پنڈال میں 2 شیر لے آئے۔

جلسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد سے قبل لیگی کارکنوں کی جانب سے 2 شیروں کو پنڈال میں لایا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی مداخلت پرایک شیر کو واپس بھجوا دیا گیا، دوسرا شیر پنڈال میں عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔