29 مئی ، 2022
صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات اسلام آباد میں مصور و اداکار جمال شاہ کی پینٹگزکی نمائش پرہوئی۔ نمائش میں لاپتہ ہوکربازیاب ہونے والے امجدآفریدی کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ مہمان خصوصی تھے جبکہ صدربطور عام مہمان شریک ہوئے۔
جیوکے رابطے پرجمال شاہ نے بتایا کہ مجھے صدر عارف علوی نے فون کیا تھا کہ وہ اہلیہ کےہمراہ آنا چاہتے ہیں، صدر مملکت نمائش میں آئے تو ان کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ سے ملاقات ہوئی۔