29 مئی ، 2022
آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حکم جاری کیا ہے کہ کسی سرکاری افسر، اہلکار یا پبلک سرونٹ کو سرکہہ کرنہیں پکارا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خاتون ہونے کی صورت میں مؤدبانہ الفاظ میم، بہن اور ماں جی وغیرہ کہہ کر پکارا جائےگا۔
ان کا کہنا تھاکہ دفاتر میں عام شہریوں کو سرکاری ملازمین کی نسبت ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ معمر افراد سرکاری دفاتر سے متعلق اپنے کام کیلئے دفتر نہیں جائیں گے بلکہ معمر افراد کے کام سرکاری اہلکار خود انکےگھر جا کر انجام دیں۔