Geo News
Geo News

Time 29 مئی ، 2022
پاکستان

اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کےکہنے پر بھی واپس نہیں جائینگے، شیخ رشید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات ،کیسے چلےگی یہ حکومت ؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ یہ اپنے کیس ختم کروائیں گے اورگھر چلے جائیں گے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کوئی سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلےگا، یہ حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرےگی۔