دفترخارجہ کی پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردیدکی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کےکسی وفدکے دورہ اسرائیل کا تصور  واضح مسترد کرتے ہیں، زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ فلسطین پرہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، اس پرمکمل اتفاق رائے ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ  نے عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

مزید خبریں :