30 مئی ، 2022
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین میں ملازم گھر میں کھڑی گاڑی سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چوری کاواقعہ 25 مئی کو پیش آیا جس مقدمہ اب درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے بیگ میں رکھے تھے۔
دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں ملازم کو گاڑی سے بیگ نکالتے دیکھا گیا۔