Time 30 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونیوالے سدھو نے رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا

گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے 30 گولیاں مار کر ہلاک کیا/ فائل فوٹو
گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے 30 گولیاں مار کر ہلاک کیا/ فائل فوٹو

29 مئی کو بھارتی پنجاب میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والا گلوکار سدھو موسے والا نے جلد پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے 30 گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار کے حالیہ کانسرٹ کی ایک ویڈیو مقبول ہورہی ہے جس میں وہ جلد پاکستان آنے کا اعلان کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو موسے والا نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور پاکستانی مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد آئیں گے۔

گلوکار کی یوں اچانک موت پر پاکستانی اداکاروں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اداکار احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر سدھو کی موت کی خبر شیئر کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار اسامہ خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر سدھو کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔

ویڈیو: قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونیوالے سدھو نے رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا

اسامہ خان نے لکھا کہ موسے والا بہت جلد اس دنیا سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے 'Scapegoat' میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔

اس کے علاوہ پولیس نے دعو یٰ کیا ہے کہ سدھو موسے والا پر فائرنگ کی ذمہ داری کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر نے قبول کی ہے۔


مزید خبریں :