لاہور: 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا جانیوالا بچہ بازیاب

لاہور: پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے بچے کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے سندر سے ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی اور  بچے کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بچے کو ورثا کے حوالے کردیا۔

بچے کو ورثا کے حوالے کرنے کے موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور باپ اپنے بیٹے کو گلا لگاکر زارو قطار رو پڑا۔

مزید خبریں :