30 مئی ، 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم نے ملک بھرمیں آٹےکی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نے فوڈ سکیورٹی اور صنعت کی وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ آج ہی دینے کی ہدایت کی ہے۔