Time 31 مئی ، 2022
پاکستان

کراچی میں موجود دنیا کی سب سے چھوٹی گائے سے ملیے

گائے بیل کا نام آنے پر ایک بڑے صحت مند جانور کا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن اگر ہم آپ کو صرف 58 سینٹی میٹر کی گائے کے بارے میں بتائیں تو یقیناً آپ یہ سن کر حیران ہوں گے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے اس وقت کراچی میں موجود ہے۔

رانی پاکستانی نامی نایاب نسل کی یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کراچی کے شہری مرتضیٰ کے پاس ہے جس کا قد 58 سینٹی میٹر ہے اور رنگ براؤن ہے جب کہ رانی کا وزن 30 سے 35کلو کے درمیان ہے۔

گائے کے مالک کا دعویٰ ہےکہ یہ  دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جو دو  دانت کی ہے، اس کی عمر کی گائے کافی بڑی ہوتی ہیں۔ 

فوٹو جیو ڈیجیٹل
فوٹو جیو ڈیجیٹل

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں بھی ایک بونی گائے ہے جس کا قد 61 سینٹی میٹر ہے لیکن رانی اپنے قد کی وجہ سے جلد رانی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوجائے گی۔

گائے کے  مالک  کا کہنا تھاکہ گائے کی اب تک دو  کروڑ روپے قیمت لگ چکی ہے لیکن جو اچھی قیمت لگائے گا یہ گائے اس کو ہی فروخت کی جائے گی۔

عوام نے پہلی بار رانی پاکستانی کو کراچی کے سپر ہائی وے میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں منعقدہ نمائش میں دیکھا اور خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بنگلادیش میں 51 سینٹی میٹر کی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے تھی جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کی گئی لیکن کچھ عرصہ قبل وہ چل بسی۔

مزید خبریں :