Time 01 جون ، 2022
پاکستان

مرتضیٰ وہاب کو ہٹانےکا امکان، نیا ایڈمنسٹریٹرکراچی ایم کیو ایم نامزد کریگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ  کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد امکان ظاہرکیا جا رہا ہےکہ بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کر دیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول ہاؤس کے اجلاس میں اتفاق ہوا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم کا نامزد کردہ ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں نام سندھ حکومت کو دےگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیو ایم کے نامزد افسران کو تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے معاہدے پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب  ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی کے لیے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم اور ڈاکٹرسیف الرحمان کے ناموں پرغور کیا گیا۔

خیال رہےکہ ایم کیوایم اور  پی پی پی معاہدے کے تحت کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر  تبدیل کیے جانے ہیں۔

مزید خبریں :