Time 02 جون ، 2022
پاکستان

کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔—فوٹو:فائل
سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔—فوٹو:فائل

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے  عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔

آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تین ٹکڑے کرنےکی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی،انشااللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

اس کے علاوہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

 عمران خان کا کہنا تھاکہ ‘ یہ اصل میں پاکستان کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے، اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھن جائیں گے اوردرست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

مزید خبریں :