Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2022
پاکستان

طارق جمیل اور ذاکر نائیک کا اندازِ گفتگو نقل کرنیوالا نوجوان

سوشل میڈیا پر معروف اسکالرز کی آواز نکالنے اور ان کا اندازِ گفتگو اپنانے والے نوجوان کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر معروف اسکالرز کی آواز نکالنے اور ان کا اندازِ گفتگو اپنانے والے نوجوان کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے/ اسکرین گریب

معروف مذہبی اسکالرز طارق جمیل اور ذاکر نائیک کے چاہنے والے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن کراچی میں ایک  ایسا نوجوان ہے جو دونوں  شخصیات کا اندازِ گفتگو  اپناتے ہوئے ان کی طرح آواز بھی نکالتا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف اسکالرز کی آواز نکالنے اور ان کا اندازِ گفتگو اپنانے والے نوجوان کا ایک  کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اسے دونوں کے انداز  کو نقل کرتے دیکھا  جاسکتا  ہے۔

نوجوان نے پہلے مہارت سے مولانا طارق جمیل کا انداز اپنایا اور پھر میزبان کی فرمائش پر فوری ذاکر نائیک کے انداز  میں گفتگو شروع  کردی۔