مشی خان کا جونی ڈیپ کی جیت پر ریحام خان پر طنز

اداکارہ نے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا پھر مشی نے لکھا کہ معاف کیجیے گا، میری زبان پھسل گئی/ فائل فوٹو
اداکارہ نے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا پھر مشی نے لکھا کہ 'معاف کیجیے گا، میری زبان پھسل گئی'/ فائل فوٹو

اداکارہ مشی خان گاہے بگاہے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں جب ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کو سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں کامیابی ملی تو اس پر مشی خان نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ریحام پر طنز بھی کیا۔

ٹوئٹر پر جونی ڈیپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مشی خان نے لکھا کہ 'آخر کار میرے پسندیدہ جونی ڈیپ نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا'۔

اداکارہ نے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا پھر مشی نے لکھا کہ 'معاف کیجیے گا، میری زبان پھسل گئی'۔

یاد رہے کہ جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ ​​اہلیہ ایمبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا، دونوں کا دعویٰ تھا کہ ایک دوسرے نے انہیں بدنام کیا۔

تاہم اب جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

مزید خبریں :