02 جون ، 2022
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جج کے ریمارکس پر عدالت میں خوب قہقہے لگے۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت میں لوٹوں کا بھی ذکر ہوا جس میں فاضل جج کے ریمارکس پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ اب جو ہوا وہ ڈیڑھ سو سال کی تاریخ میں نہیں ہوا، اتنے لوٹے اسمبلی میں پہلے کبھی نہیں چلے، جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں خوب قہقہے لگے۔