Time 02 جون ، 2022
پاکستان

سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق نوجوان وصی کے والد کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے جیل چورنگی میں واقع سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق نوجوان وصی کے والد کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ وصی الدین جامعہ کراچی میں اکنامکس تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا، وصی بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، وصی کا گزشتہ روز سپر اسٹور میں ملازمت کا پہلا دن تھا۔

وصی کے والد نے کہا کہ وصی الدین کی موت کی اطلاع رات کو دی گئی، اسٹورکی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا، واش روم کے لیکج کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کا بتایا گیاہے۔ 

مزید خبریں :