Time 02 جون ، 2022
پاکستان

پیمرا نے عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی

مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، پیمرا— فوٹو: فائل
مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، پیمرا— فوٹو: فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی۔

پیمرانےتمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کے انٹرویو کے متنازع مواد نشر کرنے یا نشر مکرر پر پابندی لگادی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری، سالمیت کو سنگین خطرےمیں ڈالا ہے۔

پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرسکتا ہے، عمران خان کا بیان امن وامان کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں :