02 جون ، 2022
دی آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) اور اُس کے اتحادی ممالک نے رواں سال جولائی اور اگست کے مہینے میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اوپیک اور روس روزانہ 6 لاکھ 48 ہزار بیرل اضافی تیل کی پیداوار کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق تیل کی پیداوار بڑھنے سے مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر عالمی معیشت کو کچھ ریلیف ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کو روکا نہ گیا تو کووڈ سے متاثرہ عالمی معیشت کے مزید سست ہو جانے کا خدشہ ہے۔