Time 04 جون ، 2022
پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

بلاول بھٹو نے یاسین ملک کو دورانِ حراست شہید کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو
بلاول بھٹو نے یاسین ملک کو دورانِ حراست شہید کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں خدشہ ظاہر  کیا  کہ  یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائےگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاسی مقدمے میں گرفتاریاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے یاسین ملک کی رہائی  کے لیے اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کردار ادا  کرنے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں :