04 جون ، 2022
بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ سے نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کی دل کھول کر تعریف کررہی ہیں۔
نیہا ککڑ نے کہا کہ 'ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں'۔
بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ 'پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، پاکستان میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں'۔
نیہا ککڑ نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ' میں پاکستان کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ مجھے وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں'۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے ان کے مزاج کو خوب سراہا اور ان کی صاف گوئی کی بھی کافی تعریف کی۔