06 جون ، 2022
لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویزکرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسپورٹس بورڈ پنجاب شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب اسپورٹس بورڈکا مؤقف ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ 20 سالہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں ، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کے 2 بھی سر کر چکے ہیں جب کہ وہ 2 بار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔