پاکستان

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی

ابھی تو پٹیشن قبل ازوقت ہے، صدرنے معاملہ واپس بھیج دیا ہے، جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو عدالت کیسے فرض کرسکتی ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ/ فائل فوٹو
ابھی تو پٹیشن قبل ازوقت ہے، صدرنے معاملہ واپس بھیج دیا ہے، جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو عدالت کیسے فرض کرسکتی ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار  میں تبدیلی کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ پچھلے الیکشن میں کیا اوورسیزپاکستانیوں نے پوسٹل بیلٹ سےووٹ کا حق استعمال نہیں کیا؟ کیا 7 ہزار پاکستانیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ نہیں کیے تھے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئین کا احترام کرنا چاہیے، پارلیمنٹ نے اس معاملے کو دیکھنا ہے، ابھی تو پٹیشن قبل ازوقت ہے، صدرنے معاملہ واپس بھیج دیا ہے، جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو عدالت کیسے فرض کرسکتی ہے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار عارف چوہدری سے کہا کہ عین ممکن ہے جو آپ کہہ رہے ہیں پارلیمنٹ اس پرنظرثانی کرلے، ابھی تو آپ نے بل کو چیلنج کیا ہے ترمیم تو ہوئی ہی نہیں، کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اختیارات واپس لے لے؟ جب ترمیم ہوجائے تو درخواست گزار درخواست فائل کرسکتا ہے۔

عدالت  نے کہا کہ امریکا میں 13 ریاستیں ہیں جو اوورسیز امریکیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیتیں۔

عدالت کے ریمارکس پر درخواست گزار نے کہا کہ میں فی الحال درخواست واپس لے رہا ہوں۔

مزید خبریں :