Time 06 جون ، 2022
پاکستان

ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو پر ریحام خان کا ردعمل

ملک ریاض نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا—فوٹو فائل
ملک ریاض نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا—فوٹو فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ وائرل آڈیو  پر ردعمل دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر  پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ 'اب بیوی کو ہیرا بھی نہیں ملے اور  ہیرو  بھی نہیں، تو کچھ انتظام تو بنتا ہے'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک ریاض اور ان بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے لائے جس میں ملک ریاض کی بیٹی انہیں بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کر دیا ہے۔

مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح خان کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہفتے کو اُس سے ملاقات ہے، انگوٹھی اُس سے پہلے ہی ارینج کر لیں، اس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوا لو۔

تاہم ملک ریاض نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :