ویڈیو: دعا زہرہ کی عدالت میں پیشی پر ماں بیٹی سے ملنے کیلئے تڑپتی رہی

سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے اندرونی مناظر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے اندرونی مناظر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ اسکرین گریب

کراچی سے لاپتا اور بعد ازاں اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرہ کو شوہر ظہیر احمد کے ہمراہ چشتیاں سے بازیاب کرائے جانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں  پیش کردیا گیا جہاں پولیس نے والدین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت  نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے اندرونی مناظر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرہ کی عدالت آمد پر روتی بلکتی ماں بیٹی سے ملنے کے لیے اس کے پاس پہنچتی ہے لیکن دعا کی سکیورٹی پر مامور اہلکار  نے ماں کو بیٹی سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کردی۔

عدالت میں دیے گئے بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا، اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔


مزید خبریں :