دنیا
Time 07 جون ، 2022

امریکا: 2 سالہ بچے کی فائرنگ سے والد ہلاک، غفلت برتنے پر ماں کو حراست میں لے لیا گیا

امریکا میں 2 سالہ بچے نے غلطی سے کی گئی فائرنگ سے والد ہلاک ہوگیا —فوٹو:فائل
امریکا میں 2 سالہ بچے نے غلطی سے کی گئی فائرنگ سے والد ہلاک ہوگیا —فوٹو:فائل

امریکا میں 2 سالہ بچے نے غلطی سے کی گئی  فائرنگ سے والد ہلاک ہوگیا جبکہ والدہ کو غفلت برتنے پر  گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا میں 26 سالہ ریگی میبری کو کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اس وقت گولی لگی جب وہ  گھر میں ویڈیو گیم کھیل رہے تھے۔ 

رپورٹس کے مطابق  بستر پر موجود بندوق 2 سالہ بچے نے غلطی سے چلادی جس کے نتیجے میں ریگی  ہلاک ہوگئے۔

اورنج کاؤنٹی نے  ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ بندوق کو  گھر میں مناسب طریقے سے چھپایا نہیں گیا تھا اور 2 سال کے بچے کو  پستول تک آسانی سے رسائی تھی تاہم  28 سالہ والدہ میری عایالہ کو  مجرمانہ غفلت  ،اسلحہ رکھنے اور اس کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت تینوں  بچے  اور والدہ گھر پر تھے جبکہ شواہد کی بنیاد پر ابتدائی طور پر اسے خودکشی سمجھا جا رہا تھا لیکن پھر ریگی کے 5 سالہ بیٹے نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کی جانب سے چلائی گئی گولی والد کو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق بچے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور والدہ کی گرفتاری کی وجہ سے اب  ان تینوں کو فلوریڈا  کے ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :