Time 08 جون ، 2022
پاکستان

آئندہ بجٹ میں جتنی کم سبسڈی ملے گی،بجلی اُتنی ہی مہنگی ہوگی، وزیر توانائی نےخبردار کردیا

وزیر توانائی خرم دستگیر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں جتنی کم سبسڈی ملے گی ، بجلی اُتنی ہی مہنگی ہوگی۔—فوٹو:فائل
وزیر توانائی خرم دستگیر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں جتنی کم سبسڈی ملے گی ، بجلی اُتنی ہی مہنگی ہوگی۔—فوٹو:فائل

وزیر توانائی خرم دستگیر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں جتنی کم سبسڈی ملے گی ، بجلی اُتنی ہی مہنگی ہوگی۔

خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہے ، تاہم صنعتوں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، ملک میں 84 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر  نے مزید کہا کہ 15 جون سے مزید 650 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ،کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگاواٹ اور نیو کلیئر پاور پلانٹ ٹو سے 11 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ۔

انہوں نے کہا ہے سولر پینلز پر عائد ساڑھے 17فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ بجٹ میں بجلی صارفین کو آسان اقساط پرسولر پینلز دینے کی تجویز بھی شامل ہے اس کے علاوہ سرکاری عمارات کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے ۔ 

مزید خبریں :