09 جون ، 2022
حکومت نے شمسی توانائی کے لیے سولر پینل سستے کرنے پر غور شروع کردیا۔
آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں مختلف ٹیکسز کی تجویز سامنے آرہی ہے تو کہیں عوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ایسے میں حکومت شمسی توانائی کے لیے سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے اور صارفین کو آسان اقساط پرسولر پینل دینے کی تجویز پرغور کررہی ہے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔