Time 09 جون ، 2022
کھیل

حسنین کا ایکشن کلیئر قرار، دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے: پی سی بی۔ فوٹو فائل
 آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے: پی سی بی۔ فوٹو فائل

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے کر انہیں ہر قسم کی کرکٹ میں دوبارہ بولنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیے گئے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیا۔

مزید خبریں :