Time 09 جون ، 2022
پاکستان

عامر لیاقت کے ڈرائیور اور ملازم نے پولیس کو کیا بیان دیا؟

میں گھرکا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا تو ڈرائیور جاویدکی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہورہی ہے: ملازم/ فائل فوٹو
میں گھرکا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا تو ڈرائیور جاویدکی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہورہی ہے: ملازم/ فائل فوٹو

کراچی: عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے ملازم اور  ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔

ڈرائیور جاوید اور ملازم  ممتاز کے مطابق 2گھنٹے سے گھر کی بجلی بند تھی اور جنریٹر چل رہا تھا، اچانک جنریٹرکادھواں  بھرنے سے میری اور عامر بھائی کی طبعیت خراب ہوئی۔

ملازم ممتاز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جنریٹر ایک ہفتہ قبل ہی خریدا تھا لیکن کچھ دنوں سےخراب چل رہا تھا۔

ملازم کا کہنا تھا کہ میں گھرکا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا تو ڈرائیور جاویدکی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہورہی ہے، ہم دونو ں نے کے کمرے کا دروازہ کھولنےکی کوشش کی۔

دوسری جانب  عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہا ہوں، دھواں بھرنے کے بعد جب میں نے ممتاز اور باہر موجود دکانداروں کو آواز دی اور  ہم واپس عامر لیاقت کےکمرے میں ان کے پاس  پہنچے تو  وہ فرش پر گرے ہوئے تھے، اس کے بعد فوری ریسکیو کو بلاکر انہیں اسپتال منتقل کیاگیا، ایمبولیس میں عامر لیاقت کے ساتھ ہی تھا۔

ڈرائیور نے مزید بتایا کہ اسپتال جاکر معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد ہم نے عامر لیاقت کے اہل خانہ کو  اطلاع دی  جس پر اہل خانہ نے کہا کہ گھر جاؤ اور  پولیس کو بیان ریکارڈ کراؤ۔

مزید خبریں :