10 جون ، 2022
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی قبر کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عامر لیاقت کی قبر ان کے والدین بیگم محمودہ سلطانہ اور شیخ لیاقت حسین کی قبر کے پاس ہی تیار کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔
عامر لیاقت کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔