وزیراعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف۔ ن لیگ
گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف۔ ن لیگ

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر  پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر  صدارت اجلاس میں بلوچستان کے علاقوں گوادر اور پنجگور میں بجلی کی فراہمی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو سولر پینل کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل  وفاقی حکومت کا گوادر  والوں کے لیے تحفہ ہو گا۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا لائحہ عمل 10 روز میں دیا جائے اور  بجلی کی فراہمی کے لیے فوری آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل دیا جائے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر میں آف شور اور آن شور وِنڈ پاور منصوبوں کے لیے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام دسمبر میں مکمل کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا محکمے طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں کمی کو یقینی بنائیں کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کے پیسے کی بچت اور صحیح استعمال یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو جدید ترین بنانے کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :