10 جون ، 2022
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
دانیہ کی والدہ نے بیٹی کے دفاع میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا جو دانیہ کے ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دانیہ کی والدہ نے کہا کہ ’ میری پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ جو لوگ عامر لیاقت کے انتقال پر غلط کمنٹس کررہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، آپ لوگوں کا کہنا ہے کہ تصویروں کی وجہ سے عامر لیاقت کی وفات ہوئی، ایسا نہیں ہے اگر تصویروں کی بات ہوتی تو وہ اس معاملے کے دوسرے تیسرے روز وفات پاچکے ہوتے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’آپ ان کے گھر جائیں جہاں ان کے دوستوں کا کہنا ہے عامر لیاقت کے گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، جب وہ زندہ تھے تب بھی سب ان کی تصویروں کی وجہ سے عامر لیاقت کے پیچھے تھے، اب وہ وفات پاگئے ہیں تو تب بھی لوگ ان کے پیچھے پڑے ہیں لہٰذا خدا سے ڈریں‘۔
دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’حکومت کی جانب سے ہم پر ابھی تک کسی نے ہاتھ نہیں رکھا، ہم نے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا لیکن ہمیں عدالت سے ڈگری تو نہیں دی تھی، کیس کی شروعات سے پہلے ہی وہ وفات پاگئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عامر لیاقت کے آخری دیدار کے لیے رو رہے ہیں، عامر لیاقت کی میت بھی میری اور دانیہ کی منتظر ہے۔