ویڈیو: عامر لیاقت کی موت سے قبل اپنے جنازے سے متعلق کی گئی گفتگو وائرل

گزشتہ روز کراچی میں 49 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اپنی موت اور جنازے کے حوالے سے کی گئی ایک گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو  رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں عامر لیاقت کو صحافی کے سوال کے جواب میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ لوگ کسی سے کتنا پیار کرتے ہیں اس کا اندازہ کسی شخص کے جنازے کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اگر میرے جنازے میں لوگوں کی تعداد کم ہو تو سمجھ جانا میں اچھا آدمی نہیں، اگر زیادہ ہو سمجھنا میں اچھا آدمی تھا۔

خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت گزشتہ روز اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

مزید خبریں :