Geo News
Geo News

Time 10 جون ، 2022
پاکستان

دفترخارجہ نے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کی افواہیں مسترد کردیں

وزیر خارجہ سے ایک مکمل بے بنیاد اورخیالی بات منسوب کی جارہی ہے، ترجمان دفترخارجہ— فوٹو:فائل
وزیر خارجہ سے ایک مکمل بے بنیاد اورخیالی بات منسوب کی جارہی ہے، ترجمان دفترخارجہ— فوٹو:فائل

دفترخارجہ نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سے ایک مکمل بے بنیاد اورخیالی بات منسوب کی جارہی ہے، وزیرخارجہ اور امریکی سیکرٹری اسٹیٹ کے درمیان بھارت کی رکنیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی بھرپور مخالفت پر واضح مؤقف ہے، اس حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ایسی سلامتی کونسل کا خواہاں ہے جو چند کے بجائے اکثریتی ریاستوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔

مزید خبریں :