Time 11 جون ، 2022
پاکستان

پنجاب کا بھی وفاقی طرز کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: ترجمان محکمہ وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل
 پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: ترجمان محکمہ وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل

محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، پنجاب کا بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا۔

ترجمان محکمہ خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں مہنگائی پرکنٹرول کے لیےخصوصی امدادی پیکج ہوگا، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق بجٹ میں کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے گی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کا بتانا ہے کہ صوبائی محصولات میں رعایت برقرار رکھی جائے گی اور آٹےکی قیمت پر سہولت پیکج بھی جاری رکھا جائے گا، حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبے کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست ہوگا، بجٹ سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقے کے لیےخوشخبری لائےگا۔

مزید خبریں :