11 جون ، 2022
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانےکی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔