Time 12 جون ، 2022
پاکستان

پسند کی شادی کرانے سے انکار پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

بیٹے نے والدکے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم گرفتاری پر بیٹے نے جرم کا اعتراف کرلیا: پولیس— فوٹو:فائل
بیٹے نے والدکے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم گرفتاری پر بیٹے نے جرم کا اعتراف کرلیا: پولیس— فوٹو:فائل

دو روز قبل پنوعاقل میں جاں بحق ہونے والے شہری کی موت کا معمہ حل ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق شہزاد چاچڑ نامی شخص کواس کے بیٹے نے پسندکی شادی نہ کرانے پرقتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے والد کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے  مطابق ملزم نے والد کو پسند کی شادی کرانے سے انکار پر قتل کیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :