Time 16 جون ، 2022
دنیا

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت روک دی گئی

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت روک دی گئی—فوٹو: سعودی وزارت تجارت
سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت روک دی گئی—فوٹو: سعودی وزارت تجارت

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت روک دی گئی۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام نے دکانوں سے ہم جنسی کو فروغ دینے کے الزام پر قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کو بڑی تعداد میں ضبط کرلیا ہے اور اس کی فروخت روک دی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کے حکام کو دارالحکومت ریاض میں دکانوں سے قوس قزح کے رنگ والی متعدد اشیاء کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا جن میں ہیئر کلپس، ٹی شرٹس، ٹوپیاں، ملبوسات، بیگز اور پنسل کیس  وغیرہ شامل تھے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قوس و قزح کے رنگ والی اشیاء اسلامی عقیدے اور عوامی اخلاقیات کے منافی ہیں اور یہ نوجوان نسل کو نشانہ بناتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہیں۔

سعودی وزارت تجارت نے الگ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  جو دکانیں انہیں فروخت کرتی ہوئی پائی گئیں انہیں قانونی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :