16 جون ، 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے دور حکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے شیخ رشید سے متعلق سینئر صحافی وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے جس پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طورپر الوداع کہہ دیا۔
شیخ رشید نے وقار ستی کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔
انہوں نے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ غلط ہے میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔