Time 16 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240: پولنگ کا عملہ غائب، نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے

لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے  پولنگ کا عملہ بھاگ گیا— فوٹو: اسکرین گریب
لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے پولنگ کا عملہ بھاگ گیا— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب  کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے  پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پانچ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں سے ایک کا انتقال ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔

جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد ڈنڈے لگنے  سے  زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :