17 جون ، 2022
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات تبدیل کردیے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جس کےتحت رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کردیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق تمام شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے دس بجے ختم کرنا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہےکہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا جب کہ یہ فیصلہ ایک مہینے کے لیے کیا گیا ہے۔