Time 17 جون ، 2022
کاروبار

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستانیوں نے کتنی رقم اے ٹی ایم سے نکالی؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17 کروڑ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی گئیں— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17 کروڑ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی گئیں— فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں اے ٹی ایم سے 6 ہزار ارب سے زائد روپے نکلوائے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17 کروڑ  اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی گئیں جبکہ 9 ماہ میں ای ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی تعداد 50 کروڑ  سے زائد رہی۔

9 مہینوں میں اے ٹی ایم سے مجموعی طور پر لوگوں نے 6 ہزار 320 ارب روپے نکلوائے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 9 مہینوں میں 20 ارب روپے مالیت کے 43 لاکھ یوٹیلیٹی بلز اے ٹی ایمز کے ذریعے ادا کیے گئے۔ 

مزید خبریں :